یہاں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث لوگ انصاف کے منتظر ہیں، غنویٰ بھٹو

اتوار 18 فروری 2018 22:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ یہاں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں قانون پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث لوگ انصاف کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی پی پی شہید بھٹو کی سندھ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے باعث ملکی عوام پس رہا ہے، ہمیں ایسی تنظیم چاہتے ہیں جو کرپشن کے خلاف ہو، سوشلزم سے ہی انصاف اور حقوق حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی پی پی شہید بھٹو کی سندھ کونسل کا اجلاس صوبائی صدر علی احمد پلیپوٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈویزنل صدر عنایت علی عمرانی اور دیگر پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف 23 فروری پر پورے سندھ میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان اور 15 مارچ پر پارٹی کا یوم تجدید عہد وفا کی مرکزی تقریب المرتضیٰ ہاؤس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی حفظ کلوڑ، رسول بخش بگٹی، ارشاد خاصخیلی اور امتیاز سندھ کی بینادی ممبرشپ ختم کی گئی۔ اس موقع پر سردار تاج محمد ڈومکی، اسلم شاہ، مجید سیال، عنایت علی عمرانی، یوسف سولنگی، پیرل مجیدانو، دلمراد جتوئی، رحیم کھوسو، فقیر حبیب پتوجو اور دیگر بھی موجود تھے۔