صیحی النسل افزائش کیلئے عمل پیو ندکاری ضروری ہے

پیر 19 فروری 2018 17:36

سلانوالی۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) زرعی ما ہر ین کے مطا بق ترشاوہ پھلوں کی صیحی النسل افزائش کیلئے عمل پیو ندکاری نہا یت ضروری ہے اس طریقہ کو بروے کار لاکر ایک توصیحی النسل پو د ے تیار ہو سکتے ہیں، دوسر ے یہ کہ پو دے جلد با ر آوری کی مائل ہو تے ہیں جبکہ بیج سے تیا ر شد ہ پو دہ نہ صرف د یر سے با ر آو ر ہو تا بلکہ ا س کے ا ند ر تبد یلی آ جا تی ہے اور یہ صیحی النسل نہیں ر ہتا، پیو ند کا ر ی کا ا یک یہ بھی ا ضافی فائدہ ہے کہ جن پھلوں میں بیج نہیں ہوتے مثلا ما لٹا، گریپ فروٹ یا سیڈ لیس کینو وغیرہ کی تیزی سے افزا ئش نسل پیو ند کاری سے ممکن ہے۔