Live Updates

گورنرسندھ کی عمران خان کو تیسری شادی پرمبارکباد

عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے توتمام کنوارے شادی کرلیتے، محمدزبیر

پیر 19 فروری 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے بات چیت میںگورنرسندھ نے کہا کہ عمران خان کو خوشیاں ملیں اور ان کی زندگی میں سکون آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شادی کا وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگرشادی سے وزیراعظم بنتے توتمام کنوارے شادی کرلیتے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی شادی سے سیاسی رسہ کشی پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔انتخابات وقت پر نہ ہونے کا کوئی جوازموجود نہیں ہے، جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ آصف زرداری رائوانوارسے متعلق دیئے گئے بیان کو واپس لیں اور انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ایم کیوایم کے ٹکڑے ہونا رک جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات