پاکستان میں وقت سے قبل ہی گرمی نے ڈیرے ڈال لیے

پیر 19 فروری 2018 20:25

پاکستان میں وقت سے قبل ہی گرمی نے ڈیرے ڈال لیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شدید گرمی کی وجہ سے ہوا میں بخارات بڑھ گئے ہیں اور ہوا کی رفتار صفر ہونے کی وجہ سے دھند حاوی ہوگئی ہے۔ کراچی گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے دھند پیدا ہوگئی ہے اور اسی شدید گرمی کی وجہ سے ہوا میں سمندری بخارات بڑھ گئے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ شہر میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں اور ہواں کی رفتار صفر ہونے کی وجہ سے دھند مزید حاوی ہوگئی ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بھی شہر میں دھند چھا سکتی ہے ،دھند کا یہ سلسلہ بدین اور ٹھٹھہ سے کراچی کی جانب منتقل ہوا۔

متعلقہ عنوان :