پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے کیونکہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کا وسیع تجربہ ہے،
وزیراعظم نے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دی ہے وزیر دفاع خرم دستگیرخان کا ایوان بالا میں اظہار خیال
پیر 19 فروری 2018 21:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی افواج کو مختلف ٹریننگ سینٹرز میں ٹریننگ دی ہے۔
دونوں ممالک نے مشترکہ دفاعی مشقیں کی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے ہوتے ہیں۔ حال ہی میں وزیراعظم، وزیر دفاع، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کے فوجیوں کی تربیت کے لئے اضافی فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے کیونکہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کے لئے وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی یمن کی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، ہمارا مقصد سعودی عرب کی افواج کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایران کا دورہ کیا، ایرانی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اسی طرح چیف آف آرمی سٹاف اور دیگر فوجی و سول حکام نے ایران کے دورے کئے ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2015ء کی پارلیمنٹ کی قرارداد سے تجاوز نہیں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان یمن کے معاملے پر غیر جانبدار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ موجودہ تعاون کو وسعت دی جا رہی ہے۔ پاکستان نے 10 ہزار سعودی فوجیوں کو تربیت دی ہے جبکہ مزید فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی فوجی بھیجنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، سحر کامران، فرحت الله بابر، عثمان کاکڑ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سراج الحق اور میر کبیر احمد شاہی نے اظہار خیال کیا۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.