حالیہ بارشوں سے گندم اور چنے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے، ماہرین زراعت

منگل 20 فروری 2018 16:47

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گندم اور چنے کی فصل پر انتہائی مفید اثرات مرتب ہوں گے جس کے باعث گندم کی مجموعی پیداوار میں 5سے 7لاکھ ٹن اور چنے کی پیداوار میں 85ہزار سے ایک لاکھ25ہزار ٹن اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ان بارشوں کے جہاں فصلات پر انتہائی بہترین اثرات پڑیں گے وہیں گندم کی فصل کو ٹیوب ویلوں کے زریعے پانی مہیا کرنے کی ضرورت کم ہونے کی وجہ سے کسانوں و کاشتکاروں کو بھی ڈیڑھ سے دو ارب روپے تک کی بچت ہو گی۔

انہوںنے بتا یا کہ گندم کے زیر کاشت رقبہ میں ہر ایک ایکڑ کو ٹیوب ویل کے ذریعے ایک بار سیراب کرنے پر 1500روپے سے زائد لاگت آتی ہے اور اس وقت تک پنجاب میں 1کروڑ 70لاکھ ایکڑکے قریب رقبہ پر گندم کاشت ہے۔انہوں نے بتا یا کہ حالیہ بارشوں سے عام علاقوں میں بھی فی ایکڑ 2سے 3من گندم کی پیداوار بڑھنے کی توقع ہے۔