اقراء یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخل ہونے والے 197 طلباء کو تعلیمی سکالر شپس دے دیں

منگل 20 فروری 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس نے یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخل ہونے والے 197 طلباء کو تعلیمی سکالر شپس دی ہیں۔ منگل کو سکالرشپ ایوارڈ دینے کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء، والدین اور فیشن و ٹیکسٹائل، کمپیوٹنگ و ٹیکنالوجی، سوشل سائنسز، الیکٹرانکس انجنیئرنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کے سربراہاں نے شرکت کی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی 3.5 اور اس سے اوپر سی جی پی اے حاصل کرنے والے طلباء کو سکالرشپ دیتی۔ سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کو فیسوں میں 60 فیصد فیس چھوٹ دی جاتی ہے۔