’’سٹوڈنٹ ٹائمز‘‘ کا پہلا شمارہ 23مارچ کو شائع ہو گا، افتتاحی تقریب 15مارچ کو ہوگی ،رانا مشہود
منگل 20 فروری 2018 21:13
(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ سکولز ایجوکیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں اور پبلک لائبریریوں کے لئے شائع کیا جانے والا یہ میگزین طلبا و طالبات ، اساتذہ اور والدین کی تحریروں پر مبنی ہوگا۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹی کلاس سے انٹرمیڈیٹ تک بہترین لکھاری سٹوڈنٹس کواس میگزین کا ایمبیسڈر مقرر کیا جائے گا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ یہ میگزین ویب پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیا جائے گا۔ویب پورٹل پر سکول میگزین کے ایمبیسڈرز کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے تمام سرکاری سکولوں میں میگزین کمیٹیوں کی تشکیل کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہترین لکھاری طلباء و طالبات کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور لکھنے کا شوق رجحان پائے گا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سکولوں اور ہائر ایجوکیشن کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں غیر منظور شدہ کتب و امدادی مواد میں نفرت انگیز و غیر اخلاقی مواد کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کیلئے وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز رانا حسن اختراور ایم ڈی پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈعبدالقیوم کے علاوہ ہائر ایجوکیشن، پولیس، پراسیکیوشن ، قانون، ایف آئی اے اوراطلاعات و ثقافت سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکے محکمانہ این او سی کے بغیر کوئی امدادی کتاب بازار میں فروخت کیلئے پیش نہیں کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی اہمیت کے پیش نظر متعلقہ محکمے آئندہ بیس یوم میں ایک متفقہ روڈ میپ طے کر کے منظم اندا ز میں آگے بڑھیں ۔ انہوں نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے والی تمام کتب کا جائزہ لے گی۔انہوں نے قابل اعتراض کتب کی اشاعت کے خلاف فوری کارروائی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.