مولانا سمیع الحق دل کی تکلیف ،تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 21 فروری 2018 21:23

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک کے مہتمم اور جمعیت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق دل کی تکلیف ،تشویش ناک حالت میں عارضہ قلب کے ہسپتال اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل۔ڈاکٹرز نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرلیا۔۔خاندانی زرائع کے مطابق الحمداللہ مولانا سمیع الحق کی طبیعت اب ٹھیک ہے صرف شوگر کی ذیادتی تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی مولانا کو آرام کا مشورہ دیا ہے شوگر کا لیول کنٹرول کے لئے ادویات اور ٹیسٹ بھی کرلیے گے ہیں۔مولانا سمیع الحق کے قریب زرائع مولانا احمد شاہ کے مطابق مولانا کو عارضہ قلب کی شکایت پر اے ایف ائی سی راولپنڈی میں داخل کرلیاگیا ہے مولانا کی صحت الحمد اللہ بہتر ہے ۔تشویش کی کوئی بات نہیں ۔شوگر اور عارضہ قلب کی وجہ سے ڈاکٹرز چند اہم ٹیسٹ کروانی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ٹیسٹوں کی رزلٹ انے کے بعد گھر منتقلی کا فیصلہ کیاجائیںگا۔

متعلقہ عنوان :