بجلی کی قیمت میں 3 روہے 24 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات فروری 12:44

بجلی کی قیمت میں 3 روہے 24 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) : بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 24 پیسے کمی کر دی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اس کمی سے صارفین کو 27 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :