ماچکے۔تاروجبہ آئل پائپ لائن کی تعمیر کے لئے جاری کئے گئے ٹینڈر کو شاندار پزیرائی ملی ہے،

پائپ لائن کی تعمیر سے تیل محفوظ اور بلاتعطل سپلائی یقنی بنائی جا سکے گی ایم ڈی آئی ایس جی ایس ایل مبین صولت کی ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو

جمعرات 22 فروری 2018 17:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز پرائیوٹ لمیٹڈ(آئی ایس جی ایس ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹرمبین صولت نے کہا ہے کہ 427 کلومیٹر طویل ماچکے۔تاروجبہ آئل پائپ لائن کی تعمیر کے لئے جاری کئے گئے ٹینڈر کو شاندار پزیرائی ملی ہے، اس منصوبے کو تین حصوں میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے تیل کی محفوظ و بلارکاوٹ ترسیل میں مدد ملے گی۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پائپ لائن کی تعمیر سے تیل محفوظ اور بلاتعطل سپلائی یقنی بنائی جا سکے گی اور اس سے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ جیسے سانحات سے بچنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کا کہ یہ منصوبہ سٹریٹیجک نوعیت کا ہے اور اس سے پھیلتی ہوئی معیشت کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کی ضروریات پوری کرنے میں سہولت ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پائپ لائن تین حصوں میں تعمیر ہو گی جس میں ماچکے تا چک پیرانہ 135 کلومیٹر، چک پیرانہ تا روات 117 کلومیٹر اور روات تا تاروجبہ 175 کلومیٹر پائپ لائن شامل ہے۔ مبین صولت نے کہا کہ یہ پائپ لائن تیل کو رسد میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس سے تیل کی رسد محفوظ ترین ہو گی اور آئل ٹینکرز الٹنے جیسے حادثات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :