پاکستان سپر لیگ تھرڈ ایڈیشن کا آغاز خوش آئند ہے‘سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان
ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بین لاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز سے کھیلنے کا موقع ملے گا ، جس سے ان کا کھیل بہتر ہوگا
جمعہ 23 فروری 2018 18:20
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ایونٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی، انہوں نے کہا پچھلے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوا تھا ، اس بار لاہور میں سیمی فائنلز اور فائنل کراچی میں ہورہا ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،پاکستان سپرلیگ کے مسلسل انعقاد سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، بہت سے ممالک میں نوجوان کھلاڑی اسی طرح کی لیگ کھیل کرسامنے آئے ہیں،پی ایس ایل میں ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بین لاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز سے کھیلنے کا موقع ملے گا ،وہ سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھیں گے جس سے ان کا کھیل بہتر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.