ہمارے پاس وقت کم ہے اور کام زیادہ کرنے ہیں، عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘
عوام پر کوئی احسان نہیں‘ عوام کے درمیان رہنا میرا مقصد ہے اور میری خواہش ہے کہ محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو
جمعہ 23 فروری 2018 23:09
(جاری ہے)
عوام پر کوئی احسان نہیں۔ عوام کے درمیان رہنا میرا مقصد ہے اور میری خواہش ہے کہ محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر علاقے کی بات کی جائے تو پورا بلوچستان ہمارا علاقہ ہے۔
ہم بلوچستانی ہیں اور ہمارے ملک پاکستان ہے۔ ہمارا مقصد مضبوط بلوچستا ن اور مستحکم پاکستان ہے۔ ہمیں کسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہم نے کام کرنا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شناختی کارڈ کے حصول میں لوگوں کو درپیش مسئلے کو نادرا حکام سے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس میں جن لوگوں کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کو ان کا حق دلائیں گے۔ ہم ہفتہ وار کابینہ کے اجلاس منعقد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل فوری حل ہوسکیں، پشین کے لوگوں کو پولیس اور ایف سی کی چیک پوسٹوں پر ناجائز تنگ کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ہدایت کہ ایف سی حکام کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا جائے۔ ہماری سیکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیاں ہیں لیکن عوام کو تنگ کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ کسٹم کو بارڈر ایریا تک محدود رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مرتبہ کھلی کچہری کاانعقاد پشین ضلع میں کیا جارہاہے ہین تاکہ ہم خود لوگوں کے پاس جائیں آج پشین کے لوگوں کے مسائل سن کر اور عوام کے درمیان موجود رہ کر ان کے مسائل حل کرنے سے بہت اطمینان محسوس ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس چند مہینے ہیں او رگزشتہ حکومت نے پورا عرصہ ضائع کردیا ۔ہماری حکومت کی کوشش ہوگی کہ حکومتی مشنری کو فعال بناکر ترقیاتی عمل میں تیزی لائی جائے۔ واٹر اسکیموں کو فعال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں میں اضافہ، تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر کو ہدایت کہ منشیات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.