امریکہ کی شرائط غلط ، بے جا اور نامعقول ہیں ،ایرانی وزیرخارجہ
داعش اور انتہا پسندی کے مقابلے کیلئے علاقائی ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے مشرقی وسطیٰ میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے،چینی اورایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو
اتوار 25 فروری 2018 17:20
(جاری ہے)
دریں اثنائ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے داعش اور انتہا پسندی کے مقابلے میں علاقائی ملکوں کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انھوں نے اسی طرح جامع ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کے لئے امریکی شرائط کے بارے میں کہا کہ کسی کثیر فریقی معاہدے کے کسی ایک فریق کو شرائط متعین کرنے کا حق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کے بارے میں کہا کہ داعش گروہ امن عالم کے لئے خطرہ بن چکا تھا اور ایران نے شام اور عراق میں اپنے فوجی مشیروں کے ذریعے اس گروہ کے خلاف جنگ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر چہ عراق اور شام میں داعش کو شکست دی جا چکی ہے لیکن یہ گروہ اب بھی خطے اور دنیا کے لئے خطرہ ہے۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ داعش کے خطرے کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے طویل المیعاد منصوبہ بندی ،خطے کے ملکوں کے درمیان ہمہ گیر تعاون اور انتہا پسندانہ افکار کے خلاف جامع مہم کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران جس طرح اب تک خطے میں داعش اور انتہا پسندی کے مقابلے میں سب سے آگے رہا ہے، خلیج فارس میں گفتگو اور باہمی تعاون کے فروغ میں بھی بنیادی کردار ادا کر نے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ امریکا نے جامع ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کے لئے کچھ نئی شرائط پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ ایران انسانی حقوق کی پاسداری کے ساتھ ہی سائبر اسپیس میں اپنی فعالیت اور پاسداران انقلاب کی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی محدود کرے، کہا کہ کسی بھی کثیر فریقی معاہدے میں کسی ایک فریق کو شرائط پیش کرنے کا حق نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا نے اس سے پہلے بھی جو شرائط پیش کی تھیں وہ بھی غلط اور بے جا تھیں اور اس کی نئی شرائط بھی نامعقول ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اصولی طور پر اس معاہدے میں باقی رہنے کے لئے پیش کی جانے والی ہر شرط غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا شرائط پیش کر کے در اصل جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرنے سے بھاگ رہا ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ عالمی برادری اچھی طرح جانتی ہے کہ امریکا کی پیش کردہ شرائط اس قابل بھی نہیں ہیں کہ ان پر غور کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں کو شرائط پیش کرنے کے بجائے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.