میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے کراچی کے امتحانی مراکز کو فائنل کرنے کا کام آخری مراحل میں داخل
نقل کی روک تھام کیلئے اس سال امتحانی مراکز کی تعداد 350تک محدود کر دی جائے گی،چیئرمین سعید الدین
اتوار 25 فروری 2018 19:30
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سعید الدین کی ہدایت پر ناظم امتحانات خالد احسان نے اس سال کالجز میں امتحانی مراکز قائم کرنے کے لیے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی سے بھی رابطہ کیا ہے جس کے بعد اُمید کی جارہی ہے کہ اس سال کالجز میں بھی نویں و دوسویںکے امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے تاہم ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے فی الوقت تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کالجوں کو امتحانی مراکز اُن علاقوں میں بنایا جائے گا جہاں گذشتہ سال اسکولوں میں نقل کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا یا پھر گنجائش سے زائد امیدواروں کو امتحان دینے کے لئے بٹھایا گیا تھا اِن علاقوں میں بلدیہ ، اورنگی، کیماڑی، لانڈھی اور گڈاپ شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ناظم امتحانات نے ٹی سی ایف اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے جہاں کھلے اور بڑے کمرے دستیاب ہیں اس اسکولوں کو امتحانی مراکز میں تبدیل کئے جانے سے نقل کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔ میٹرک بورڈ کے تحت ہونیوالے نویں و دسویںجماعت کے سالانہ امتحانات میں 3لاکھ 50ہزار سے زائد طلباء و طالبات شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی میٹرک کے تقریباً 2لاکھ سے زائد اور نویں کے 1لاکھ 55ہزار سے زائد طلباء و طالبات امتحانات میں شرکت متوقع ہے ۔ اس حوالے سے چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر پروفیسر سعید الدین کا کہنا تھا کہ بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تیاری تقریباً مکمل کرلی ہے اور بہت جلد امتحانی مراکز کو بھی فائنل کردیا جائے گا۔ امتحانی مراکز گذشتہ سال کی نسبت سے کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ وسیع اور کشادہ امتحانی مراکز بنائے جائیں اس حوالے سے ناظم امتحانات کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز سے رابطہ کریں اور اُنہوں نے رابطہ بھی کیا ہے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کے لیے ٹی سی ایف اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ہمیں اُمید ہے کہ حوصلہ افزاء جواب آئے گا۔ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ ہم طلباء و طالبات کو مقررہ وقت سے قبل ہی ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ طلباء طالبات کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہومتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.