ْنااہلی مدت کا کیس ابھی سپریم کورٹ میںہے اور عمران خان نے فیصلہ پہلے ہی سنا دیا ،ملک سجاد
اتوار 25 فروری 2018 21:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو آزاد قرار دینا اور دوبارہ جاری کیے گئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست مسترد کیے جانے سے اس گھنائونے کھیل کے تمام حقائق منظر عام پر آگئے ہیں ،مقصد صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں اکثریت حاصل کرنے سے روکنا ہے ۔
ملک سجاد نے کہاکہ اس ملک میں جمہوریت کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کی گئیں،پارلیمنٹ کو بے توقیر کیاگیا،لوگوں کے حق حکمرانی کو سلب کیاگیا مگر عوام نے کبھی ان سازشوں اور فتنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا،اب بھی پرانے بازی گر نئے جال لیکر پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس باران کا ہدف پاکستان کا مقبول ترین رہنما اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن میاں نوازشریف ہیں مگر مجھے پورایقین ہے کہ سازشیوں اور مہروں کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑے گی اور میاں نوازشریف سرخرو ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر ایسا وقت پہلے بھی آتا رہا ہے ،پارٹی اس صورتحال سے بھی سرخرو ہوکر نکلے گی اور یہ میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے،عدلیہ ہمارا بڑا ادارہ ہے جس کی عزت و احترام سیاستدانوں سمیت سب کا فرض ہے مگر یکے بعد دیگرے متنازعہ فیصلوں سے عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھ رہا ہوں ،عدلیہ کے وقار کو بچانا بھی پاکستان کے عوام کا کام ہے۔مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے نہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو پہلے کم کر سکے اور نہ ہی اب مخالفین اپنے مقصد میںکامیاب ہو سکیں گے، سازشی عناصر کو سینٹ انتخابات اور پھر عام انتخابات میں منہ کی کھانی پڑے گی اور مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.