سعودی عرب ، چھوٹے اداروں میں 4غیر ملکی ملازمین کی فیس نہیں لی جائے گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 فروری 2018 16:28

سعودی عرب ، چھوٹے اداروں میں 4غیر ملکی ملازمین کی فیس نہیں لی جائے گی
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 فروری۔2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 9 یا اس سے کم ملازمین والے چھوٹے اداروں سے فیس وصول نہیں کی جائے گی بشرطیکہ ادارے کا سعودی مالک ملازمین کی فہرست میں شامل ہو۔ اس فیس سے 4 غیر ملکی کارکن مستثنیٰ ہونگے۔ وزارت نے یہ وضاحت مقامی شہری کے سوال کے جواب میں جاری کی ہے۔ مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا نئے ادارے کی سعودائزیشن ضروری ہے۔

اسکا مقصد حجام کی دکان کی سعودائزیشن سے تھا۔

(جاری ہے)

وزارت محنت نے اسکے جواب میں واضح کیا کہ ہر ادارہ کم از کم ایک سعودی کو اپنے یہاں ملازم رکھنے کا پابند ہے بشرطیکہ ادارے کا مالک ملازمت کیلئے یکسو نہ ہو اور انشورنس پروگرام کے تحت کسی اور ادارے کے ملازم کے طور پر رجسٹریشن کرائے ہوئے ہو۔ ایک اور شہری نے دریافت کیا کہ وہ اپنے ادارے کی نئی شاخ کھولنا چاہتا ہے۔ وہ کارکنان کو اپنی کفالت میں لینے کی کارروائی کرانے کا مجاز کب تک ہوگا۔ وزارت نے اس سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اسکی کوئی مدت مقرر نہیں۔ فی الوقت اسے انتظار کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :