صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا روہڑی میںگورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول بیدل بیکس یو سی 22کا دورہ

پیر 26 فروری 2018 21:03

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا روہڑی میںگورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات/لیبر سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی میںگورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول بیدل بیکس یو سی 22کا دورہ کر کے طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،صفائی ستھرائی اور درس وتدریس کے معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے ۔ اسکول ہیڈ مسٹریس نے صوبائی وزیر کو ٹیچرز اور طالبات کی انرولمنٹ کے متعلق آگاہی دی اور درپیش مسائل بیان کئے ۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے یقین دلایا کہ اسکول میں مرمت اور دیگر مسائل حل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اسکول میں شام کے اوقات میں بی ایس سی کی کلاسسز چلائی جائیں گی جس کے لئے بات چیت جاری ہے ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے گورنمنٹ ایلیمینٹری مین اسکول روہڑی کا دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں پڑھنے والے طلباء سے پڑھائی اور سہولیات کے متعلق معلومات لیں اور ان سے سول و جواب بھی کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ تعلیم کے افسران اور اسکول انتظامیہ پر زور دیا کہ بچوں کے انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کی کمی جیسے مسائل کا ذکر کیا گیا جس پر صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ اسکول میں بچوں کی شرح تناسب سے اساتذہ کی تقرری کی جائے اور اسکول میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو بھی بہتر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :