پاکستانی نوجوانوں کا انقلابی کارنامہ

نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید خود کار نظام متعارف کروا دیا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں دنیا کے سامنے پیش ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 21:14

پاکستانی نوجوانوں کا انقلابی کارنامہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26فروری 2018ء):پاکستانی نوجوانوں نے نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں اسے دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں اور محنت کے باعث دنیا کے کسی بھی خطے کے نوجوانوں سے کم نہیں۔کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان اکثر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر دنیا کو حیران کر دیتے ہیں اور ایسا ہی کارنامہ اسلام آبادکے نوجوانوں نے سر انجام دیتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں نے نو بال کی نشاندہی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا۔

(جاری ہے)

نو بال کی شناخت کا خودکار نظام مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکنڈوں کے دوران بال کے ہاتھ سے نکلتے ہی اور بلے باز تک پہنچنے سے پہلے ہی نوبال کی نشاندہی کردیتا ہے۔ یہ نظام ہاتھ میں پہنے جانے والے ایک بینڈ سے منسلک ہے جو امپائر کے ہاتھ میں پہنایا جائے گا تاکہ وائبریشن کے ذریعے امپائر کو نو بال کی بروقت نشاندہی ہوسکے ۔اس نظام کے ذریعے اسٹمپ آؤٹ اور رن آؤٹ کے بھی قطعی درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور کرکٹ کی دنیا سے غلط فیصلوں اور تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا۔نو بال کی شناخت کا خودکار نظامپی ایس ایل کے اگلے سیزن میں اسے دنیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔