ملتان،سموگ پالوشن پرسیمینار کل ہوگا

منگل 27 فروری 2018 22:15

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں جاری سپرنگ فیسٹیول 2018 کے چوتھے روزکل بروز بدھ جامعہ کے شعبہ سوائل اینڈ انوائر نمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سموگ پولو شن پر سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سموگ پولیوشن سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ڈاکٹر غلام رسول ہو نگ۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کرینگے ۔ سیمینار منعقد کروانے کا مقصد پاکستان خصوصاً ملتان میں بڑھتی ہوئی گرد آلود دھند کے اثرات اور اسباب کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :