عمران فاروق قتل کیس ،ْ
ایف آئی اے ملزمان کے خلاف چالان جمع نہیں کراسکی بانی ایم کیو ایم کی طلبی کیلئے غیر ملکی اخبارات میں اشتہار شائع ہوچکا ہے ،ْ 9مارچ کو 30 دن کی مدت مکمل ہوگی ،ْ حکام ایف آئی اے معاملے کی وجہ سے میرے بچے اذیت میں مبتلا ہیں ،ْگائے، بھینسوں کے انجکشن پر تو از خود نوٹس لے لیا جاتا ہے ،ْ کسی کو ہمارا احساس نہیں ،ْ سعدیہ معظم آپ اعلیٰ عدلیہ پر تبصرہ نہیں کریں، ہماری پوری کوشش ہے کہ دو ڈھائی ماہ میں ٹرائل مکمل کرلیا جائے ،ْجج کے ریمارکس
بدھ 28 فروری 2018 15:21
(جاری ہے)
ایف آئی اے پروسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم معظم علی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مسترد ہوجائیگی ،ْسماعت کے دوران ملزم معظم علی کی اہلیہ سعدیہ معظم نے عدلات کو بتایا کہ وہ ڈھائی سال سے عدالتوں میں زلیل ہورہی ہیں اور اب ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتی ہوں کہ ملزم کے حوالے سے چالان مکمل کرکے پیش کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے تین ملزم جیل میں پڑے ہیں وہ بھی تو انسان ہیں، اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو چاہیں تو ان ملزمان کو پھانسی پر لٹکا دیں لیکن کچھ فیصلہ تو کریں۔سعدیہ معظم نے عدالت کے سامنے کہا کہ اس معاملے کی وجہ سے میرے بچے اذیت میں مبتلا ہیں ،ْگائے، بھینسوں کے انجکشن پر تو از خود نوٹس لے لیا جاتا ہے لیکن کسی کو ہمارا احساس نہیں، ہوسکتا ہے پھر میں خود کو ہی آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلوں۔اس موقع پر جج کوثر زیدی نے سعدیہ معظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اعلیٰ عدلیہ پر تبصرہ نہیں کریں، ہماری پوری کوشش ہے کہ دو ڈھائی ماہ میں ٹرائل مکمل کرلیا جائے۔سماعت کے دوران ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کا شوہر بے قصور ہے لہٰذا اس کو پھانسی پر لٹکانے کی بات نہ کریں، جس پر جج کوثر زیدی نے ریمارکس دئیے کہ آپ اپنے دل کی بھڑاس نکال لیں میں سننے کو تیار ہوں۔بعد ازاں جج کوثر زیدی نے حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف ضمنی چالان آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے ،ْ اسی دن ہی فرد جرم عائد کردیں گے جبکہ جیل ٹرائل کے حوالے سے تینوں ملزمان کے وکیل آپس میں اتفاق رائے سے بات کرلیں۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر زیدی نے اس کیس کی سماعت کو 14 مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.