زمین کی اصلاح کیلئے تیزا ب کا استعما ل ضروری ہے، زرعی ماہرین

بدھ 28 فروری 2018 15:30

سلانوالی۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) زرعی ما ہرین نے بتایا ہے کہ دھا ن کی فصل میں کسی وقت بھی کم از کم دو آ بپا شیوں کیساتھ 10لیٹر گند ک کا تیزا ب ہر دفعہ استعما ل کریں، ز مین ز یا د ہ کلر اٹھی ہو تو 15لیٹر استعما ل کریں، زنک کی کمی دور ہو جا ئیگی البتہ ز نک سلفیٹ کھاد استعمال کر نے کی ضرورت نہیں، زرعی ماہرین نے پھلدار پودوں کی زنک، لوہا، مگنیز،کلشیم اورگند ک کی ضرورت و د یگر فصلا ت کے مقا بلے میں کئی گنا ز یادہ ہے، زمین سے جلد یہ ضرورت پوری نہیں ہوتی اس لئے سال میں کم از کم 4دفعہ 15لیٹر تیزا ب ہر آبپاشی کے ساتھ استعما ل کریں، پودوں کے قریب تیزاب دینے کی ضرورت نہیں، پھلدار پودوں کی جڑ یں تمام کھیت میں پھیلی ہو ئی ہو تی ہے، تیزاب د ینے کا طریقہ فوار ے کی مد د سے تیزا ب د ینے کی ضرورت نہیں، پلا سٹک کے کین میں پلا سٹک کی ٹوٹی لگائیں پھر اس کین میں پانی بھریں اس کے بعد پا نی میں تیز ا ب ملائیں، کھال میں ٹوٹی کھو ل کر تیزا ب ملے پا نی کو کھیت میں جانے دیں۔