مالدیپ نے بھارت کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی پیشکش مسترد کردی

بدھ 28 فروری 2018 19:36

مالدیپ نے بھارت کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی پیشکش مسترد کردی
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) مالدیپ نے بھارت کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میلان میں شرکت کی پیشکش مسترد کردی ہے جو آئندہ ماہ کی چھ تاریخ سے جزائرانڈیمان اورنکوبارمیں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے نئی دلی میں صحافیوں کو بتایاکہ آئندہ ماہ کی چھ تاریخ سے جزائرانڈیمان اورنکوبارمیں شروع ہونیوالی بحری مشقیں میلان مالدیپ نے مسترد کر دی ہیں تا ہم مالدیپ نے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی

متعلقہ عنوان :