محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے، مریم اورنگزیب
نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ،لعنت بھیجنے والے سے ،گالم گلوچ اور تہذیب سے ماورا لاڈلے سے ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے، وزیر مملکت اطلاعات کا تقریب سے خطاب
بدھ 28 فروری 2018 21:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پر 90کی دہائی سے الزامات لگتے آئے ہیں،ہمارے قائد پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور اقتصادی راہداری کا تحفہ دیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا قائد جہاں بھی جاتا ہے عوام کا سمندر ان کا استقبال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کارکنوں کو صبر اور تحمل کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور لعنت بھیجنے والے سے ،گالم گلوچ اور تہذیب سے ماورا لاڈلے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں بنی گالہ گھر کا جعلی این او سی جمع کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کے تحفظ کی جنگ لڑنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمدنوازشریف نے جب بھی اقتدارسنبھالا ملک میں ترقی کے ریکارڈ قائم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت 100ارب لگا کر بھی میٹرو کا منصوبہ نہیں بنا سکتی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں مثالی کام کیاہے۔پنجاب کے ہر ضلع میں ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے جا رہے ہیں،شہباز شریف نے پنجاب کو ملک کا مثالی صوبہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرنے کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 11مارچ کو سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.