ننھے فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ،وسیم اکرم بھی فین ہوگئے
وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا
جمعرات 1 مارچ 2018 19:03
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر فیضان نامی شخص نے ایک منٹ تین سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ بچہ کون ہے ، مجھے ویڈیو موصول ہوئی ،اس ٹوئٹر پیغام میں فیضان نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بوم بوم شاہد آفریدی کو مینشن کر کے پوچھا کہ بچے کی گیند کروانے کی اس مہارت کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ویڈیو میں تقریبا 12 یا 13 سال کی عمر کا بچہ قمیص شلوارپہنے دوڑ کر آتا ہے ،گیند کراتا ہے ۔
ننھے فاسٹ بولر کی لائن اور لینتھ تو لاجواب رہی ، اس کی پیس اور سوئنگ بھی کمال کی دیکھی گئی۔ویڈیو دیکھنے کے بعد وسیم اکرم بھی دنگ رہ گئے اور انہوں نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا ڈالا کہ کہاں ہے یہ بچہ ، اس طرح کا ٹیلنٹ ہماری قوم کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بچوں کو پلیٹ فارم نہیں ملتا مگر اب وقت ہے کہ ایسے باصلاحیت بچوں کیلئے کچھ کیا جائے۔ وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.