جاپان کا پولیو کے تدارک ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے سائنسی و تحقیقی آلات کی خریداری 30 لاکھ 20 ہزار ڈالردینے کااعلان
گذشتہ سال اسلام آباد میں قائم لیبارٹری میں پاکستان اور افغانستان سے 30 ہزار سے زائد انسانی فضلات اور 950 کے قریب نکاسیِ آب کے نمونہ جات پر تحقیقی عمل مکمل کیا گیا جاپانی امداد کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب پولیو وائرس کی تشخیص کیلئے ریجنل لیبارٹری کو مزید فعال بنانے اور موثر انداز میں چلانے کی اشد ضرورت ہے،کرسٹوفر مہر نمائندہ ڈبلیو ایچ او
جمعہ 2 مارچ 2018 13:05
(جاری ہے)
صرف گذشتہ سال 2017ء کے دوران ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں پاکستان اور افغانستان سے 30 ہزار سے زائد انسانی فضلات اور 950 کے قریب نکاسیِ آب کے نمونہ جات پر تحقیقی عمل مکمل کیا گیا۔
مزید براں، جاپانی حکومت کی جانب سے دی جانی والی یہ مالی امداد پولیو ویکسین کے سٹاک کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھنڈک برقرار رکھنے والے پرانے سامان کی تبدیلی کیلئے کی مد میں استعمال ہو گیا۔ اس کے علاوہ انسانی فضلات اور ماحولیاتی نمونہ جات سے پولیو کے موذی وائرس کی تشخیص کے عمل کو یقینی بنانے میں کارآمد تحقیقی آلات کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں حکومت جاپان، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور جاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (جائیکا) کے نمائندگان کے مابین باقاعدہ طور پر اس مالی تعاون کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا، حکومتِ جاپان اور دیگر شراکتی اداروں کی جانب سے اس مستقل تعاون اور مستحکم شراکت داری کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران پولیو کے تدارک کے پروگرام میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔یہ نئی مالی امدادجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک سے پولیو کے مکمل تدارک کے لیے اس وائرس کی تشخیص کے عمل کو مزید موثر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کا کہنا تھا، پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان میں اس موذی وائرس کی تشخیص کے نظام کو مستحکم بنانا ہمیشہ سے ایک اہم عمل رہا ہے۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم اس انسان دوست مقصد کا حصہ ہیں۔ تاہم پاکستان سے اس موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے یہاں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے اور ویکسین کے حوالے سے ہمیں لوگوں میں آگاہی اور شعور پیدا کرناہے۔اس کے علاوہ پولیو سے بچاوً کے لیے سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ پولیو کے خاتمے کے وسیع تر تناظر میں جاپان پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کا سلسلہ آئندہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔پاکستان میں جائیکا کے سربراہ یاسو ہیروتوجو کا کہنا تھا، جائیکا پولیو اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں 1996ء اور 2001ء سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا،مجھے یقین ہے کہ اس مالی تعاون کے استعمال کے ذریعے ملک کے تمام اضلاع اور صوبوں میں پولیو کی تشخیص کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اس مالی تعاون کی مدد سے ملک میں پولیو سمیت حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مزید تقویت ملے گی جس سے ناصرف حکومتِ پاکستان کو ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ تدارک کے بعدپاکستان کوہمیشہ محفوظ رکھنے میںمعاون ہو گی۔پاکستان میں جاری پولیو کے تدارک کا قومی پروگرا م ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کا طویل سفر مکمل کرنے کے قریب تر ہے، جس میں آئندہ تمام بچے، خاندان اور کمیونٹی کے افراد پولیو سے محفوظ صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔ گذشتہ سال 2017ء میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد صرف 8 ریکارڈ کی گئی جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ جبکہ سال 2016ء میں پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 اور 2015ء میں یہی تعداد 54 کے قریب تھی۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں پولیو تدارک کے لیے ایمرجنسی سپورٹ مینیجر، کرسٹوفر مہر کا کہنا تھا، جاپان کی جانب سے مالی امداد کا اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پولیو وائرس کی تشخیص کے لیے اس لیبارٹری کو مزید فعال بنانے اور موثر انداز میں چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ حکو مت جا پان پاکستان میں پولیو کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات میں 1996ء سے تعاون فراہم کر رہی ہے۔ حکومت جاپان کی جانب سے اعلان کردہ 30 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل موجودہ مالی امداد سمیت پاکستان کو اب تک 24 ارب ین (22 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) کا مالی تعاون فراہم کیا گیا ہے تاکہ ملک میں جاری پولیو کے تدارک کے پروگرام کا مستحکم بناتے ہوئے ہمیشہ کے لیے پولیو سے نجات حاصل کی جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
حیض: دنیا بھر میں کروڑوں لڑکیاں صحت و صفائی کی اشیاء سے محروم
-
طوفان ریمل: متاثرہ علاقوں میں یو این امدادی ادارے مصروف عمل
-
رفح کیمپ پر ہولناک اسرائیلی حملے کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ
-
بھٹو کے سیاسی وارث تاریخ کی جانب منہ اٹھاتے ہیں تو وہ حقائق کے طمانچوں سے ان کے منہ لال کرکے واپس بھیجتی ہے
-
سڈز 4 کانفرنس: قرضوں میں جکڑے ممالک کو وسائل درکار، گوتیرش
-
پیٹرولیم ڈویژن نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے
-
مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے
-
وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو
-
پی ٹی آئی آخری دم تک آمریت کے مکروہ بندھن سے پھوٹنے والی شرانگیزیوں کا مقابلہ کرے گی
-
وفاقی وزیر تجارت کی ٹریڈ پورٹل کو دوسرے پورٹلز سے منسلک کرنے اور ای کامرس سے متعلق نئی پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جنگل راج ججز سمیت جس بھی ناپسندیدہ شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، لندن جائیدادوں کے اسیر اس کرائے کے ٹٹو کو چابی دی جاتی ہے
-
اسپین کے بعد آئرلینڈ اور ناروے نے بھی فلسطینی ریاست کو باضاطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.