شوہر نے سابقہ بیوی قتل کرکے لاش کتوں کے آگے ڈال دی،ملزم گرفتار،اعتراف جرم کرلیا

جمعہ 2 مارچ 2018 17:40

شوہر نے سابقہ بیوی قتل کرکے لاش کتوں کے آگے ڈال دی،ملزم گرفتار،اعتراف ..
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2018ء) لیبیا میں وحشیانہ قتل کا ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا، ایک شخص نے اپنی مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کے آگے ڈال دیئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں ایک شخص نے اپنی مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے کتوں کے آگے ڈال دیئے۔ مقتولہ زینب علی انفیص کے قاتل کو ایک چھوٹی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے جس میں وہ اپنے وحشیانہ جرم کا اعتراف کر رہا ہے۔

اس واقعے نے پورے ملک کے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے طرابلس کے مغرب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک گھر کے قریب سے ایک کتے کو انسانی پنڈلی اٹھائے دیکھا گیا جس کے بعد اہل علاقہ حرکت میں آئے اور انہوں نے سیکیورٹی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایک مشکوک مکان پرچھاپہ مار کر بو بکرخلیفہ احمد نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

اس کے گھر سے انسانی گوشت کے کچھ ٹکڑے ملے جو اس کی گرفتاری کا موجب بنے۔ مجرم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کیا اور کہا کہ اس نے خانگی جھگڑے پر پہلے بیوی طلاق دے تھی، بعد ازاں اسے قتل کرکے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔مجرم نے بتایا کہ اس نے بیوی کو غسل خانے میں بند کرکے ذبح کیا جس کے بعد اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے لاش کتوں کیآگے ڈال دی۔ اس نے کہا کہ جب وہ میری بیوی تھی تو اس نے مجھ سے خیانت کا ارتکاب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :