ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رائو عباس عدیل اور شکیل احمد چودھری کی قیادت میں وکلا ء کے وفد کی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات

جمعہ 2 مارچ 2018 23:02

اوکاڑہ۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی خان نے وکلاء کے وفد کو ملاقات میں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ،ضلع اوکاڑہ سمیت کسی بھی ضلع کو فنڈز سے محروم نہیں رکھا جائے گا، کتب، فرنیچر، اور کمپیوٹر لیب کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رائو عباس عدیل اور شکیل احمد چودھری کی قیادت میں وکلا ء کے وفد نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی خان سے ملاقات کی جس میں وفد نے ڈسٹرکٹ بار کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 13سو سے زائد وکلا ء پر مشتمل بار میں 250سے زائد خواتین وکلا ء ہیں جب کہ نئی لائبریری کے لئے کتب، فرنیچر، بک شلف کے لئے فنڈز درکار ہیں جب کہ موجود کمپیوٹر لیب میں محض دس کمپیوٹر ہیں جو کہ ضروریات کوپورا نہیں کرتے اور نہ ہی جدید انٹر نیٹ کی سہولیت ہے جس پر چیف جسٹس نے یقین دلایاکہ ان کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :