گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید زرعی طریقوں پر عمل وقت کی ضرورت ہے۔ اورنگزیب خان

منگل 6 مارچ 2018 16:44

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت مانسہرہ اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید زرعی طریقوں پر عمل وقت کی ضرورت ہے، فصلوں میں غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کیلئے ادویات کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ وہ منگل کو اوگی کی ویلج کونسل ملوکڑہ میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور فصلوں میں موجود غیر ضروری جڑی بوٹیوں کی تلفی کے حوالہ سے منعقدہ آگاہی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے زرعی آفیسر اوگی الطاف خان، ایگرو کمپنی کے ایریا منیجر شفیق شاہ، سپیشلسٹ پلانٹس اینڈ پروٹیکشن صادق شاہ نے گندم کی فصل کی پیداوار امیں اضافہ کیلئے تجویز مشورے بھی دیئے۔ اورنگزیب خان نے کہا کہ ادویات کے سپرے کیلئے پمپ اوگی کے زرعی دفتر سے معمولی کرایہ پر دستیاب ہے، کھاد اور ادویات بھی ہمارے پاس بازار سے بارعایت دستیاب ہیں، کسان براہ راست رابطہ کریں، زراعت کے افسران ہر قسم کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔ تقریب سے رفیق خان خیل، کسان کونسلر ذاکر خان، کونسلر سردار فضل الرحمن اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔