فنانشل ایکشن ٹاسک فور میں ناکامی کے بعد ملک عی خارجہ و سکیورٹی پالیسیوں کے بنانے پر بحث کر کی ضرورت ہے،سینیٹر فرحت اللہ بابر
ے پہلے کی پالیسیاں جاری رکھنے میں کیا حکمت ہی ، این سی ایچ آر کی جانب سے کرائے گئے مذاکرے میں میں گفتگو
منگل 6 مارچ 2018 22:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 1000پاکستانی مزید فوجی بھیجنا بھی کام نہ آیا۔
ہمیں اس بات سے زیادہ فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ یہ بات نئے سال پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جھوٹا اور دھوکے باز کہنا اور ایک ارب ڈالر کا تعاون معطل کرنے کی دھمکی دینے سے بھی چین اور سعودی عرب کی جانب سے اس رویے پر ہمیں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ہم بدستور مسعود اظہر کو چین کے ذریعے اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچا رہے ہیں۔ اور حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ہم اس بات کی تحقیقات نہیں کر رہے کہ کس طرح ملا منصور اختر نے پاکستانی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات حاصل کیں کیونکہ ہم ان لوگوں کے سرپرستوں اور محافظوں کوبے نقام کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کو 2008ء میں سکیورٹی کونسل نے دہشتگردوں کا فرنٹ گروپ قرار دیا تھا لیکن ہمیں دس سال اس بات پر لگ گئے وہ بھی ہم نے ایسا اس وقت کیا جب ہمارے اسٹریٹجک پارٹنر نے ہمیں کہا کہ وہ مزید تحفظ نہیں دے سکتے اور بالآخر ہم نے گزشتہ مہینے ان دونوں تنظیموں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا۔ اس سے بھی زیادہ خراب بات یہ ہے کہ عسکریت پسند تنظیموں کو بغیر کسی سنجیدہ غوروفکر اور بحث و مباحثے کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ملی مسلم لیگ کی گزشتہ سال رونمائی کی گئی اور حافظ سعید نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی سیاست میں داخل ہو رہے ہیں اور پراسرار تنظیم لبیک ہوا میں سے ابھر آئی تاکہ قومی دھارے کی سیاسی پارٹیوں پر ضرب لگائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے 150بچوں کے قتل کا اعتراف کرنے والے کو ریاستی تحفظ فراہم کیا گیا ہے بجائے اس کے اس پر مقدمہ چلایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فیض آباد پر قبضہ کرنے والے عسکریت پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی دستاویز اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ عسکریت پسندوں کو جائز قرار دیا گیا ہے اور حکومت اور سیاسی پارٹیوں کو ناجائزقرار دے دیا گیا ہے۔ طارق ورکمزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.