یو ای ٹی لاہورمیں منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 7 مارچ 2018 21:40

لاہور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے اشتراک سے کیا گیا ،واک میں کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کے علاوہ یونیوارسٹی کے رجسٹرار محمد آصف چیئرمین شعبہ میتھ ڈاکٹر مشتاق،چیئرپرسن آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر نیلم ناز،چیئرمن فزکس ڈاکٹر ٰنور لطیف، ڈاکٹر شمائلہ، پروفیسر ڈاکٹر خرم سراج ڈاکٹر ر یحا نہ شریف پروفیسر ڈاکٹر سیلم خان سیکالو جیسٹ کبرا امتیاز انچارج سکول پروگرام سید محسن صائم شہزاد اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ جامعات میں محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر نشہ کے خلاف آگاہی پروگراموں سے بے پناہ فوائد حاصل ہوئے ہیں اور مستقبل قریب میں ڈیفنس بحریہ ٹائون ویلنشاء جوہر ٹائون ماڈل ٹائون علامہ اقبال ٹائون گلبرک اور رائے ونڈ روڈ پر نئی سکیموں کے تمام تعلیمی اداروں میں نشہ کے خلاف پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہم حکومت کے ساتھ مل کر منشیات کے مسئلے کو حل کرنے اور نئی نسل کو بچانے کے لئے بے پناہ اقدامات کررہے ہیں۔رجسٹرار محمد آصف اور دوسرے اساتذہ نے یو ای ٹی یونیورسٹی کو سمو اینڈ ڈرگ فری کیمپس بناننے کے اقدامات کو سراہاہ اور یقین دلایا کہ نشہ کے خلاف آنے والی نسلوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :