پی آئی اے کی پرواز میں جھگڑا کرنا خواتین کو مہنگا پڑ گیا

پی آئی اے کے عملے نے جھگڑا کرنے والی دونوں خواتین کو جہاز سے اتار دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 مارچ 2018 22:16

پی آئی اے کی پرواز میں جھگڑا کرنا خواتین کو مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07مارچ2018ء): پی آئی اے کی پرواز میں جھگڑا کرنا خواتین کو مہنگا پڑ گیا۔پی آئی اے کے عملے نے جھگڑا کرنے والی دونوں خواتین کو جہاز سے اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز لاہور ائیر پورٹ پر پیش آیا جہاں لاہور سے روانہ ہونے کے لیے تیار کھڑی پی آئی اے کی پرواز پر دو خواتین سوار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں خواتین کے پاس بزنس کلاس کے ٹکٹ موجود تھے لیکن جیسے ہی اپنی اپنی جگہ پر پہنچیں تو ان میں بحث شروع ہو گئی جو بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ اور بعد ازاں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

دونوں خواتین کی لڑائی کے باعث مسافر کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر عملے نے مداخلت کی اور دونوں خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی مگر عملے کی تمام کاوشیں بے سود رہیں۔خواتین کو سمجھایا گیا مگر وہ باز نہ آئیں جس پر خواتین کو جہاز سے اتار دیا گیا۔دونوں خواتین کی وجہ سے جہاز 35 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوا۔