بی آئی ایس پی کی مناسب حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے درست سماجی و اقتصادی اعدادوشمار کی دستیابی بہت اہم ہے،
چیئرپرسن ایم این اے ماروی میمن
جمعرات 8 مارچ 2018 18:32
(جاری ہے)
ماروی میمن نے کہا کہ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری پاکستان کے سماجی و اقتصادی اعدادوشمار کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے۔
یہ ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کی منصوبہ بندی میں بی آئی ایس پی اور حکومت کی مدد کرتا ہے۔ یہ سول سوسائٹی، شراکتی اداروں اور این جی اوز کو انکی سرگرمیاں، منصوبوں اور پروگراموں کی منصبوبہ بندی میں بھی مدد کرتا ہے۔ ابتدائی مرحلہ میں ، 3.8ملین گھرانوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور یہ ڈیٹا بی آئی ایس پی سمیت کئی سرکاری پروگرامو ں میں استعمال کیا جائے گا۔ بی آئی ایس پی ملک بھر میں 100 فیصد سروے کے ذریعے این ایس ای آر کو اپڈیٹ کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے پاس فاٹا کی دو ایجنسیوں کے علاوہ پاکستان بھر سے 27ملین سے زائد گھرانوں کے سماجی و اقتصادی اعدادوشمار کی معلومات پر مبنی ڈیٹا بیس موجود ہے۔ سال 2010-11میں کئے جانے والے پاورٹی اسکور کارڈ سروے کے نتیجے میں یہ رجسٹری قائم ہوئی۔ سروے میں ملک کی تقریبا 87 فیصد آبادی کو کور کیا گیا۔ پراکسی مینز ٹیسٹ کے تحت سائنسی بنیادوںپر گھرانوںمیں غربت کی سطح کا تعین کیا گیا جس کے تحت 0-100کے درمیان گھرانوں کی فلاحی حیثیت کا جائزہ لگایا گیا۔ ماروی میمن نے مزید کہا کہاین ایس ای آر کا افتتاح میرے لئے فخر کی بات ہے اور یہ ہماری حکومت کی غریب نواز ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے۔قبل ازیں، اپنے استقبالیہ کلمات میں، سیکرٹری بی آئی ایس پی ، عمرحمید خان نے کہاکہ یہ بات بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے کہ پانچ سال میں ایک گھرانے کی ڈیموگرافکس میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے نئے سماجی و اقتصادی اعدادوشمار کو اکھٹا کرنے کی اشد ضرورت تھی، لہذا این ایس ای آر کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ نیٹ کے حوالے سے بی آئی ایس پی کا پاکستان میں پہلا جبکہ دنیا میں پانچواں نمبر ہے۔تقریب میں اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں، شراکتی اداروں کے نمائندگان اور بی آئی ایس پی مستحقین نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں منسٹر فار ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی، وزیر قانون محمود بشیر، سینیٹر راحیلہ مگسی اور ایم این اے آسیہ ناصرشامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.