سپریم کورٹ میں ڈیرہ غازی خان سے لاپتہ عاصمہ مجیدکیس کی سماعت، عدالت کا غیر شناخت شدہ اور لاوارث لاشوں کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس سینٹر بنانے کا حکم
غیر شناخت شدہ لاشوں کے ڈی این اے اور فوٹوگراف محفوظ کئے جائیں، جن کے حوالے مکمل معلومات تک صوبوں کی رسائی بھی ممکن بنائی جائے، سپریم کورٹ
جمعرات 8 مارچ 2018 22:51
(جاری ہے)
جمعرات کوجسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان سہیل خان نے پیش ہوکرعدالت میں بچی کی گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ڈی جی خان میں 1400 سے زائد لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات رونماہوئے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب کے آٹھ اضلاع سے بارہ کمسن لٹرکیوں کی لاشیں ملی ہیں ، تاہم معائنہ کرنے کے باوجود کسی بھی لاش سے اٹھا رہ سالہ عاصمہ مجید کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، عاصمہ کی معلومات کیلئے تشہیر کے جواب میں عاصمہ کا پتہ تو نہ چل سکا تاہم دیگر کئی گمشدہ لڑکیوں کے بارے میں معلومات مل رہی ہے ، ہم پنجاب سے ملنے والی تمام لاشوں کا ڈی این اے کر کے ریکارڈ بنارہے ہیں اورڈی این اے کیلئے ہمیں دستیاب واحد لیب پنجاب میں واقع ہے۔ انہوں بتایا کہ عاصمہ مجید ایک سال سے لاپتہ ہے جس کااب تک سراغ نہیں مل سکا ۔ بعدازاں عدالت نے بچی کی بازیابی کے حوالے سے پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.