بلوچستان کےآزاد ارکان نےپیپلزپارٹی سےچیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا

پی ٹی آئی کی حمایت کیساتھ ہمارے ارکان کی تعداد21 ہوگئی ہے،چیئرمین کا عہدہ دیا جائے،بلوچستان کوہمشہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیاجاتا ہے۔ سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی جان جمالی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 مارچ 2018 16:11

بلوچستان کےآزاد ارکان نےپیپلزپارٹی سےچیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2018ء) : بلوچستان کے آزاد ارکان نے پیپلزپارٹی سے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا ہے،تحریک انصاف کی حمایت کے بعد ہمارے ارکان کی تعداد 21 ہوگئی ہے،بلوچستان کوہمیشہ ڈپٹی چیئرمین کا ہی عہدہ دیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کا آزاد سینیٹرز گروپ تحریک انصاف کی حمایت کے بعد چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے آزاد ارکان نے پیپلزپارٹی سے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی جان  نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حمایت کےبعد ہماری تعداد21 ہوگئی جوپیپلزپارٹی سے زیادہ ہے۔ پیپلزپارٹی سے کہا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہماری حمایت کرے۔ہماری کوشش ہےکہ پہلی مرتبہ بلوچستان سےچیئرمین سینیٹ منتخب ہو۔ سیاسی رابطوں کے بعد چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طےکررہےہیں۔ جان جمالی نے کہا کہ کوشش ہےبلوچستان سےسیاسی جماعتیں اکٹھی بیٹھ کرچیئرمین کیلئے فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کوہمیشہ ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ دے دیا جاتا ہے۔ پاکستان کی بہتری کیلئے چیئرمین سینیٹ کامنصب بلوچستان کودیاجائے۔