کوئٹہ ، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے زیراہتمام مطالبات کے حق میں ریلی

دھرنے کا کل پانچواں دن ہے لیکن حکومت کی طرف سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،ڈاکٹرخالدہمایوں

جمعہ 9 مارچ 2018 21:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں سول ہسپتال سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچی مظاہرے سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر یاسر خوستی اور پیرامیڈیکل فیڈریشن کے صدرفضل الرحمان کاکڑ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹرخالدہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دھرنے کا آج پانچواں دن ہے لیکن حکومت کی طرف سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے حکومت ہمارے مطالبات منظور کرنے کے بجائے انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے جمال شاہ کاکڑ کے گھرپر پولیس کا جانا اور گزشتہ رات ینگ ڈاکٹرز کے رہنماء ڈاکٹر نیئر لونی کی گرفتاری قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید کو اب تک بازیاب نہیں کرایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے ٹوکن ہڑتال بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :