کفر ٹوٹا خداخدا کرکے ،لاہور قلندرز نے ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی
سید فاخر عباس جمعہ 9 مارچ 2018 20:07
(جاری ہے)
سلطانز کو پہلا نقصان نویں اوور میں ہوا جب کمار سنگا کارا ایک اور اچھی اننگز کھیل کر سنیل نارائن کی گیند پر ڈیو چچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔
احمد شہزاد بھی 92 کے مجموعی سکور پر 32 رنز بنا کر میکلنگھن کا شکار ہو گئے۔احمد شہزاد کے آو¿ٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود بھی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود کو سنیل نارائن نے بولڈ کیا۔صہیب کے آﺅٹ ہونے کے بعد شاہین آفریدی ملتان سلطانز کےلئے ڈراو¿نا خواب بن گئے اور ایک ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کر کے مخالف ٹیم کےلئے مشکلات کھڑی کر دیں۔شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں شعیب ملک، وائٹلے اور سیف بدر کو آﺅٹ کیا تاہم وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے۔گزشتہ میچ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنےوالے سہیل تنویر 2 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ سہیل خان کی سلو بال کو سمجھ نہ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔اننگز کے آخری اوور میں شاہین آفریدی نے تیسری گیند پر پہلے جنید خان کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر محمد عرفان کو بھی کلین بولڈ کر کے میچ میں 5 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔شاہین آفریدی نے 3.4 اوورز میں صرف 4 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جو پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کی دوسری بہترین بولنگ ہے تاہم اگر کم رنز کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسے پی ایس ایل کی اب تک کی بہترین بولنگ قرار دیا جا سکتا ہے۔قبل ازیں ملتان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم کا پاکستان کی شکست پر ردعمل
-
آئی پی ایل کھیلنا پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے بہتر ہوتا، مائیکل وان کا یوٹرن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنائے گا
-
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
شاہد آفریدی کا مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار
-
بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے
-
ایتھلیٹ مونا خان کی گرفتاری پر پاکستان نے یونان سے قونصلر رسائی مانگ لی
-
زیادہ ٹی ٹونٹی رنز، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
-
مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان فتح حاصل کرنے میں ناکام
-
تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
-
انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کا فائنل میچ (کل ) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.