چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے

چینی زبان سیکھنے سے سرحدی علاقو ں میں کسی بھی غلط فہمی سے جھڑپ کے امکانات کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی،بھارتی حکام

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:54

چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) چین کی سرحد پر تعینات بھارتی فوج نے چینی زبان سیکھنا شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوستان اور چین کی سرحد پر تعینات ہندوستانی فوجی چینی زبان سیکھنے لگے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چینی سیکیورٹی ماہرین کو یہ خطرہ لاحق ہوگیا ہے کہ آئندہ کسی بھی جھڑپ کے نتیجے میں ان فوجیو ںکو چین پر کسی نہ کسی طرح سبقت حاصل رہی گی۔

(جاری ہے)

مدھیہ پردیش کی سانچی یونیورسٹی میں تقریبا25جوانوں کو ایک سال کا سرٹیفکیٹ کورس کرایا جارہا ہے۔ ہند کا کہناہے کہ چینی زبان سیکھنے سے سرحدی علاقو ںمیں کسی بھی غلط فہمی سے جھڑپ ہونے کے امکانات کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ چین کے سیکیورٹی ماہرین کا کہناہے کہ ہندوستانی اپنی ہی زبان سیکھ لیں تو رابطے میں کوئی مشکل نہ ہو۔ شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ایک ریسرچ فیلو کا کہناہے کہ سرحدی جھڑپوں یا جنگ میں زبانیں سیکھنا کام نہیں آتی بلکہ وہاں تو ہتھیاروں کی زبان چلتی ہے لیکن اگر امن کی صورتحال ہو تو دوسری زبان سیکھنے سے بہتر رابطے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :