برطانیہ سعودی عرب کو 48ٹائیفون طیارے دیگا،دونوں ممالک میں ڈیل طے پاگئی
ہفتہ 10 مارچ 2018 18:16
(جاری ہے)
خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
بعدازاں ولی عہد نے بی آئی ای سسٹمز کمپنی کے عسکری آلات کا معائنہ کیا۔ کمپنی کی عسکری مصنوعات سعودی عرب منتقل کرنے اور سعودی شہریوں کو اس کی تربیت دینے کا بھی معاہدہ ہوا۔ دریں اثناسعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 48ٹائیفون طیارے خریدنے کے پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔ بی آئی ای سسٹمز کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر دستخط کے بعدسعودی عرب کے ساتھ حتمی معاہدے پر بعدازاں دستخط ہونگے۔ پروٹوکول پر دستخط ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ایئر بیس کے موقع پر ہوئے۔ سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان عسکری صنعت منتقل کرنے کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی دنیا کی مانی ہوئی طاقت ہے۔ مقدس شہروں کی موجود گی کے باعث سعودی عرب کا نہ صرف عرب دنیا میں مقام ہے بلکہ پوری اسلامی دنیا میں اسکی حیثیت تسلیم شدہ ہے۔ سعودی عرب ہر سال 23ہزار برطانوی حجاج کی میزبانی کرتا ہے۔ادھر لندن میں سعودی ، برٹش سی ای او کونسل کے تحت سرمایہ کاری کے طے پانے والے 18معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔مجموعی طور پر2.1 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کئے گئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سرمایہ کاری، توانائی اورصحت کے شعبوں میں شراکت داری کے معاہدے ہوئے ہیں۔ دریں اثنارات گئے لندن سے مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں دونوں ملکوں نے اسٹراٹیجک شراکت اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون پر زور دیا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وژن 2030 میں برطانیہ ہمارا بنیادی شریک ہے۔ برطانیہ سعودی عرب کو وژن 2030کو یقینی بنانے کیلئے اپنے وسیع تجربات سے مستفید کریگا۔ دونوں ملکوں نے تعلیم،تربیت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، انسانی امداد اور متعدد دفاعی معاہدے کئے۔جن سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.