12سے 17مارچ تک ہفتہ جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائومہم شروع ہوگی،ڈائریکٹر زراعت

ہفتہ 10 مارچ 2018 20:45

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی ہدایت پر 12سے 17مارچ تک ہفتہ جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائومہم شروع کی جارہی ہے جس کے دوران کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عملدرآمد کرکے جڑی بوٹیوں کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران کسانوں کو جڑی بوٹیوں کے تدارک کے طریقے،فصلوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے غیر کیمیائی،زرعی آلات سے تلفی،کھاد اور پانی کامنصفانہ استعمال اور دیگر طریقیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔