برقی لائنوںکے ترقیاتی کامو ں اورمرمت کے باعث بجلی بندرہے گی،کیسکو

ہفتہ مارچ 22:27

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکے ترقیاتی کاموں اورضروری مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں12مارچ کو بروری روڈفیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز سریاب گرڈسٹیشن کے ہزارہ ٹائون فیڈرجبکہ کوئٹہ ٹی گرڈکے پی اے ایف (PAF)، اولڈسمنگلی فیڈرزسے 12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکونے زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments