اورنج لائن میٹروکے لئے تمام ٹرین سیٹ چین سے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان منٹ سے لکشمی چوک تک ٹریک پر پٹری بچھانے کا کام بھی شروع رواں ماہ کے آخر تک ٹرین کی آمدورفت کے قابل بنادیا جائے گا،خواجہ حسان احمد

اتوار 11 مارچ 2018 17:20

اورنج لائن میٹروکے لئے تمام ٹرین سیٹ چین سے پاکستان پہنچ گئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو کیلئے بحری جہاز کے ذریعے آخری چھ ٹرین سیٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں ،لاہور میں اس وقت پہلے سے 21ٹرین سیٹ مو جود ہیں جنہیں ڈیرہ گجراں میں تعمیر کئے جانے والے ڈپو اور علی ٹائون میں بنائے جانے والے سٹیبلنگ یارڈ میںکھڑاکیا گیا ہے،ڈیرہ گجراں سے میکلوڈ روڈ تک اورنج لائن کے 12کلو میٹر طویل بالائے زمین ٹریک کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد پاکستان منٹ سٹیشن سے لکشمی چوک سٹیشن تک اس پر پٹری بچھانے اور اسے ٹرین کی آمدورفت کے قابل بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے جو ماہ رواں کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، ڈیرہ گجراں ڈپو سے محمود بوٹی سٹیشن تک پٹری بچھانے کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ،جی پی او چوک میں میٹرو ٹرین کے زیر زمین سٹیشن کی چھت ڈالنے کا 70فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ‘ اس سلسلے میں باقی کام آئندہ چند روز میں مکمل کر کے مال روڈ کو 31مارچ سے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا -وہ گزشتہ روز جی پی او چوک میں زیر زمین تعمیر کئے جانے والے میٹرو ٹرین کے سٹیشن اور لکشمی چوک سٹیشن کے معائنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھی-خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ نکلسن روڈ سے لکشمی چوک تک سڑکوں کی بحالی اور تعمیر نو کا کام رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا - انہوں نے بتایا کہ اسلام پارک ‘ سلامت پورہ اور محمود بوٹی سٹیشن تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں،ان سٹیشنوں کااوسطا 97فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہی- انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے پیکیج ٹو کے تحت چوبرجی سے علی ٹائون رائے ونڈ روڈ تک ٹرین کی13کلومیٹر طویل بالائے زمین ٹریک کی تعمیر کا کام بھی اسے ہفتے مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد اس پر پٹری بچھانے کا کام مزید تیز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :