اسکالرز افغانستان امن‘ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں ،ْطالبان

اتوار 11 مارچ 2018 17:40

اسکالرز افغانستان امن‘ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں ،ْطالبان
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) افغان طالبان نے اسلامی اسکالرز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے حوالے سے انڈونیشیا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے گریز کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن مذاکرات کی پیش کش کی تھی جبکہ دوسری جانب عالمی طاقتوں کی جانب سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا تاکہ 16 برسوں سے جاری جنگ کا اختتام ہو سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے مذکورہ پیش کش پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، اور امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ روز پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے مذہبی اسکالرز کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ ’افغانستان میں غیر مسلم حملہ آوروں کی موجودگی کو جائز قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس کا مقصد ’افغانستان میں مقدس جہاد کو غیر قانونی خون ریزی‘ قرار دینا ہے اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے رواں برس جنوری میں کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی۔

اعلامیے میں طالبان نے اسکالرز سے مخاطب ہو کر انہیں خبردار کیا کہ کانفرنس میں شریک ہو کر افغانستان میں غیر مسلم حملہ آوروں کو ان کے مذموم ارادوں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا نام استعمال کرنے کا موقع فراہم نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :