ْطلباء واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

پیر 12 مارچ 2018 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) نوید شرف فائونڈیشن ہائی سکول‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دی سپرٹ سکول‘ اکائونٹس سوسائٹی جوہر ٹائون‘لاہورکے طلبا و طالبات و اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائے خواتین‘لاہور کینٹ‘گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘لاہور‘مون برائٹ پبلک سکول‘ سکیم نمبر 4پیپلز کالونی‘ فیروزوالہ‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شاہدرہ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 707تھی۔

متعلقہ عنوان :