شامی پر الزامات کے بعد حسین جہاں کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا

حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے،سابق شوہر سیف الدین

پیر 12 مارچ 2018 19:49

شامی پر الزامات کے بعد حسین جہاں کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2018ء) بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے شوہر پر متعدد لڑکیوں کیساتھ تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے لڑکیوں کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے تو بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔حسین جہان کے دعووں اور انکشافات کے بعد ہر روز نت نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں اور اب حسین جہان کے پہلا شوہر سیف الدین میدان میں آ گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے۔

(جاری ہے)

سیف الدین کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ حسین جہان نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہے لیکن اب میرا اس کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔حسین جہان اور سیف الدین کی 2002میں شادی ہوئی تھی اور بعد ازاں کچھ وجوہات کی بناپر دونوں میں طلاق ہو گئی۔ حسین جہان تعلیم میں بہت اچھی تھی اور سیف الدین انہیں تب سے پسند کرتا تھا جب دونوں دسویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی دسویں کلاس میں پڑھتی ہے جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے اور دونوں ہی وقتا فوقتا اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔ سیف الدین بابو سٹور کے نام سے سٹیشنری کی دکان چلاتا ہے ۔