وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے

منگل مارچ 15:00

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں ،ْمسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔