کراچی، پاسبان کے صدر الطاف شکور نے سندھ یونیورسٹیوں کے قانون میں غیرجمہوری انداز میں ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میںآئینی پٹیشن دائر کردی
منگل 13 مارچ 2018 20:31
(جاری ہے)
درخواست میں یہ بھی مو،ْقف اختیار کیا گیا کہ سندھ کی جامعات کو سیاسی دباؤ سے آزاد رکھا جائے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے اور جامعات کے انتظام کوبہتر طور پر چلانے کیلئے تجربہ کار اور ماہر وائس چانسلرز تعینات کیئے جاسکیں ۔
جن میں قومی سطح پر معروف تین اسکالرز ، سپریم کورٹ کے دو ججز اور اس شعبہ کے دوماہر ارکان شامل ہونے چاہئیں۔ جب تک ہم اپنی درسگاہوں کو خودمختاری نہیں دیں گے ہمارے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں رہے گا۔ یونیورسٹیوں کو وزیر اعلی کے مکمل کنٹرول میں دینے سے اعلیٰ تعلیم کا نظام زوال پذیر ہوگا۔الطاف شکور بتایا کہ پوری دنیا میں یونیورسٹیوں کو خودمختاری دی جاتی ہے اورانہیں چلانے کیلئے بدعنوان اور کرپٹ سیاستدان نہیں بلکہ اعلیٰ ترین ماہرین اوراسکالرزمقرر کئے جاتے ہیں۔ سندھ کی سرکاری یونیورسٹیوں میں سیاسی بنیادوں پر نااہل افراد کی ہول سیل بھرتی نے یونیورسٹیوں کو کرپشن اور بدانتظامی کے دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ نیب اور دیگر نگران ادارے صوبائی محکموں میں اربوں روپے کی بدعنوانی کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں کراچی ، سندھ ، خیرپور اور نوابشاہ یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ وزیر اعلی کی ما تحتی میں یونیورسٹیز میں کرپشن کے نئے سیلابی دروازے کھولنے کا موقع ملے گا کیونکہ سندھ میں پاکستان کے کسی دوسرے صوبہ کے مقابلے میں پہلے سے کہیں زیادہ بدعنوانی، اقرباء پروری اور بدانتظامی پائی جاتی ہے۔ پاسبان یہ سمجھتی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے کر ہی سندھ اورپورے پاکستان کو دوبارہ تعمیر کیاجاسکتاہیمزید قومی خبریں
-
سرگودھا،کسی کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر وطن واپس آنے والا شہری پکڑا گیا
-
ختم نبوت قانون پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا اس کیلئے 10 ہزار اہل اسلام نے شہادتیں دیں،مولانا طاہر محمود اشرفی
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.