نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 8 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی
بدھ 14 مارچ 2018 09:40
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے کیٹی مارٹن کے 54، کپتان سوزی باٹیز کے 49 اور ایمی ساٹرتھویٹ کے 36 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈوٹن نے دو جبکہ کونل، میتھیوز، انیسا محمد اور فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی طرف سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان سمیت دو کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں، ہالیے میتھیوز کے 53 اور کپتان سٹیفنی ٹیلر کے ناقابل شکست 50 رنز بنائے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں اور دونوں کی ففٹیز رائیگاں گئیں اور یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 8 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائیگ کارسپرک نے تین، سوفی ڈیوائن نے دو جبکہ لیا تاہوہو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.