شہر ی واسا سے متعلق کسی بھی شکایت کے فوری ازالہ کیلئے ٹال فری نمبرپر 24گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں،ترجمان واسا
بدھ 14 مارچ 2018 22:53
(جاری ہے)
ترجمان نے مزید کہا کہ لاہور میں ٹیوب ویلوں پر 400سے زائد فلٹریشن پلانٹس نصب ہیں جن کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی KSBآپریشنل رکھتی ہے اور پانی کا معیار بہتر رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
ان پلانٹس میں باقاعدہ کوئی فلٹر نصب نہیں ہوتا بلکہ یہ پلانٹس اپنے خودکار سسٹم کی بدولت پانی کو صاف کرتے ہیں اور جراثیم سے پاک بناتے ہیں۔ لاہور میں پانی 700سے 800فٹ کی گہرائی سے حاصل کرکے صارفین کو مہیا کیا جا تا ہے جسے ان فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے مزید صاف اور معیاری بنایا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں واسا ہیڈ آفس میں سکاڈا سسٹم کے ذریعے لاہور میں لگائے گئے ٹیوب ویلوں پر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی کی جاتی ہے۔ جس کو ایم ڈی واسا اور ڈی ایم ڈی آپریشن خود مانیٹر کرتے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ اتنی گہرائی سے حاصل ہونے والا پانی مضر صحت اور کسی قسم کے بیکٹریا پر مشتمل نہیں ہو سکتا اس کے باوجود واسا فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے پانی کا معیار مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واسا نے گیسٹرو پیکج تحت لاہور میں پرانی آبادیوں میں پانی کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا ہے جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے دوسرے علاقوں میں بھی مزید ایسی لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ اس عمل سے صارفین کو صاف پانی کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔صارفین کی سہولت کیلئے واسا کے کمپلینٹ مانیٹرنگ سیل ٹال فری نمبر 1334پر ہر وقت پانی اور دوسرے مسائل سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔ جیسے ہی کوئی شکایت درج ہوتی ہے تو 24گھنٹے کے اندر اس کا ازالہ کر دیا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.