ٹیلر سن کی برطرفی نے وال سٹریٹ کو اوندھے منہ گرا دیا،اربوں ڈالر ڈوب گئے

جمعرات 15 مارچ 2018 19:30

ٹیلر سن کی برطرفی نے وال سٹریٹ کو اوندھے منہ گرا دیا،اربوں ڈالر ڈوب ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیلر سن کی وزارت خارجہ سے برطرفی نے وال سٹریٹ کو اوندھے منہ گرا دیا،امریکی صنعتی اداروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ڈو جونز صنعتی انڈیکس نے ٹیل سن کی برطرفی کے چند منٹوں بعد ہی 171.58پوانٹس ،ایس اینڈ پی انڈیکس نے 17.71پوانٹس اور ناسڈک نے 77.31 پوانٹس گنوا دیئے۔مارکیٹ میں بے چینی سے بونچال آنے کے بعدایس پی ایس وائے کا سب سے زیادہ سرمایہ ڈوبا جو ایس اینڈ پی انڈیکس کے گیارہ بڑے سیکٹرز کا نمائندہ ہے۔مائیکرو سافٹ ،فیس بک اور الفابٹ کے شئیرز کی ویلیو 1.5فیصد سے 2.4 فیصد کے درمیان گر گئی۔ٹیلر سن کی برطرفی نے جنرل الیکٹرک کے شئیر کی قیمت 4.4 فیصد گرا دی۔۔

متعلقہ عنوان :